قریب 3 سال تک جاری رہنے والی لڑائیوں کے بعد سنہ 2017 کے آخر میں عراق نے داعش کو فوجی طور پر شکست دینے کا اعلان کیا تھا اور عراقی ماہرین کا کہنا تھا کہ تنظیم کے خاتمہ کے لئے فوجی شکست کافی نہیں ہے کیوںکہ عراقی حکام نے تنظیم کے "انکیوبیٹر" کے ساتھ مناسب طریقے سے معاملہ نہیں کیا ہے اور انھوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا تھا کہ متعدد مسائل کی وجہ سے داعش پھر سے لوٹ آیا ہے اور مغربی اطلاعات خصوصا امریکی رپورٹ میں اس بات کی طرف اشارہ تھا وہ ایک بہت بڑا خطرہ پیدا کرنے کے لئے دوبارہ آ چکا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 27 رجب المرجب 1441 ہجرى - 22 مارچ 2020ء شماره نمبر [15090]