خادم حرمين شريفين: ہم سب مل کر اس مشکل مرحلے پر قابو پالیں گےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2194436/%D8%AE%D8%A7%D8%AF%D9%85-%D8%AD%D8%B1%D9%85%D9%8A%D9%86-%D8%B4%D8%B1%D9%8A%D9%81%D9%8A%D9%86-%DB%81%D9%85-%D8%B3%D8%A8-%D9%85%D9%84-%DA%A9%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%D9%85%D8%B4%DA%A9%D9%84-%D9%85%D8%B1%D8%AD%D9%84%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%88-%D9%BE%D8%A7%D9%84%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%DB%92
خادم حرمين شريفين: ہم سب مل کر اس مشکل مرحلے پر قابو پالیں گے
شاہ سلمان کو سعودی عرب میں اپنے شہریوں اور وہاں مقیم افراد باشندوں سے نئے کرونا کے مضمرات کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
خادم حرمين شريفين: ہم سب مل کر اس مشکل مرحلے پر قابو پالیں گے
شاہ سلمان کو سعودی عرب میں اپنے شہریوں اور وہاں مقیم افراد باشندوں سے نئے کرونا کے مضمرات کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ روز اپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا عالمی سطح پر زیادہ مشکل ہو جائے گا لیکن شاہ سلمان نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ ہمارا ملک ہر شہری اور رہائشی کے لئے طبی، خوراک اور رہائشی ضروریات جیسی خدمات فراہم کرنے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں سخت محنت کا تسلسل صرف یکجہتی، تعاون، مثبت روح کے حصول اور فرد اور اجتماعی بیداری کے فروغ کے ذریعہ حاصل کیا جا سکتا ہے اور اسی طرح انہوں نے سعودی عوام کی طاقت، ثابت قدمی اور اچھی آزمائش اور اس مشکل مرحلہ کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں ان کی تعریف کی ہے۔ حرمين شريفين امور کے ایوان صدر نے احتیاطی تدابیر کو بڑھانے کے حرمين شريفين کے میدانوں میں موجودگی اور نماز کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔) جمعہ 25رجب المرجب 1441 ہجرى - 20 مارچ 2020ء شماره نمبر [15088]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]