الزرفی کی طرف سے شیعہ کے مسترد کئے جانے کو چیلنج

عراق کی طرف سے اتحادی افواج کے تحفظ نہ کئے جانے پر امریکہ کی جانب سے مایوسی کا اظہار

نامزد عراقی وزیر اعظم عدنان الزرفی کو دیکھا جا سکتا ہے
نامزد عراقی وزیر اعظم عدنان الزرفی کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

الزرفی کی طرف سے شیعہ کے مسترد کئے جانے کو چیلنج

نامزد عراقی وزیر اعظم عدنان الزرفی کو دیکھا جا سکتا ہے
نامزد عراقی وزیر اعظم عدنان الزرفی کو دیکھا جا سکتا ہے
نامزد عراقی وزیر اعظم عدنان الزرفی مؤثر شیعہ جماعتوں کے انکار کے باوجود نئی عراقی حکومت تشکیل دینے کے لئے اپنے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
نوری المالکی، ہادی العامری، عمار الحکیم اور خود حیدر العبادی جن کی تحریک سے تعلق رکھنے والے الزرفی ہیں، فالح الفياض، قيس الخزعلی کی قیادت میں "اہل حق جماعتوں" کے نمائندوں، صدری تحریک کے نمائندہ مقتدی الصدر اور شیعہ رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد نے الحكيم کے گھر میں ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الزرفي اس عہدہ کو قبول نہ کرنے کے سلسلہ میں معذرت کریں تاکہ ان متبادل کے انتخاب کے لئے ان کے مابین بات چیت کا ایک اور دور شروع کیا جائے۔
اسی سلسلہ میں الزرفي نے اپنی طرف سے  ان کوششوں پر خاموشی کا مظاہرہ نہیں کیا  بلکہ انہوں نے ایک نئی قسم کا چیلنج جسے کسی بھی سابقہ ​​امیدوار نے حکومت بنانے کے لئے پیش نہیں کیا تھا۔(۔۔۔)
ہفتہ 26 رجب المرجب 1441 ہجرى - 21 مارچ 2020ء شماره نمبر [15089]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]