طرابلس میں دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے بعد کئی افراد ہلاک اور زخمی

طرابلس میں دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے بعد کئی افراد ہلاک اور زخمی
TT

طرابلس میں دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے بعد کئی افراد ہلاک اور زخمی

طرابلس میں دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے بعد کئی افراد ہلاک اور زخمی
ہفتے کے روز بنغازی میں لیبیا کی قومی فوج کی فورسز کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
لیبیا کے دار الحکومت طرابلس میں کل دوبارہ آپس میں جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں اور فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی سربراہی میں نیشنل آرمی کی افواج اور فائز السراج کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی وفادار فورسز کے مابین گزشتہ روز مسلسل تیسرے دن بھی جھڑپیں جاری رہیں اور ان جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
دار الحکومت کے جنوب اور مشرق میں واقع جب متعدد مکانات کو نشانہ بنایا گیا تو اندھا دھن گولہ باری سے متعدد شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں اور نیز طرابلس کے متعدد علاقوں میں اچانک گولہ بارود گرنے کے بعد دیگر چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
السراج حکومت میں وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ طرابلس کے جنوب اور مشرق میں عین زارا، خلہ اور جمعہ بازار کے علاقے میں ہونے والے گولہ باری کے نتیجے میں 6 شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 30 رجب المرجب 1441 ہجرى - 25 مارچ 2020ء شماره نمبر [15093]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]