اقوام متحدہ انسانی بنیادوں پر متحرک اور بحران پر قابو پانے کے لئے ٹریلین کا منصوبہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2200691/%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%A8%D9%86%DB%8C%D8%A7%D8%AF%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DA%A9-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%88-%D9%BE%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D9%B9%D8%B1%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D8%A7
اقوام متحدہ انسانی بنیادوں پر متحرک اور بحران پر قابو پانے کے لئے ٹریلین کا منصوبہ
انٹونیو گوٹیریس: نیا کورونا (کوویڈ-19) تمام انسانیت کے لئے خطرہ
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
اقوام متحدہ انسانی بنیادوں پر متحرک اور بحران پر قابو پانے کے لئے ٹریلین کا منصوبہ
انٹونیو گوٹیریس: نیا کورونا (کوویڈ-19) تمام انسانیت کے لئے خطرہ
گزشتہ روز اقوام متحدہ نے اپنے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس کے الفاظ میں پوری انسانیت کے لئے خطرناک نئےکورونا وائرس (کوویڈ- 19) کا مقابلہ کرنے کے لئے متحرک ہونے کی بپیل کی ہے کیونکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد نصف ملین تک پہنچ گئی اور اموات کی تعداد 20 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور بہت سے ممالک میں ان کے لاش کو چھپانے کے لئے زمین کی تلاش ایک مسئلہ بن گیا ہے۔ دوسری طرف اس عالمی بحران کی وجہ سے ہزاروں قیدیوں کے لئے یہ بحران ایک موسم بہار بن گیا ہے کیونکہ متعدد ممالک نے انفیکشن کے خوف سے ان کی رہائی کا اعلان کیا ہے اور اسی سلسلہ میں گوتیریس نے گزشتہ روز اپنی ٹیلیویژن کی تقریر میں کہا ہے کہ پوری انسانیت کو (کوویڈ 19) کو ختم کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو ممالک اس وبا کے خاتمہ کے لئے یکطرفہ کوشش کر رہے ہیں یہ کافی نہیں ہے۔(۔۔۔) جمعرات01شعبان المعظم 1441 ہجرى - 26 مارچ 2020ء شماره نمبر [15094]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]