"اسٹاکہولوم" معاہدہ کے سلسلہ میں حوثیوں کی طرف سے رکاوٹhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2201271/%D8%A7%D8%B3%D9%B9%D8%A7%DA%A9%DB%81%D9%88%D9%84%D9%88%D9%85-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%D9%88%D8%AB%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D9%88%D9%B9
"اسٹاکہولوم" معاہدہ کے سلسلہ میں حوثیوں کی طرف سے رکاوٹ
کرنل وضاح الدبیش کو دیکھا جا سکتا ہے (وسط)
عدن: علی ربیع
TT
TT
"اسٹاکہولوم" معاہدہ کے سلسلہ میں حوثیوں کی طرف سے رکاوٹ
کرنل وضاح الدبیش کو دیکھا جا سکتا ہے (وسط)
حوثی باغیوں کے رہنماؤں نے یمن کے لئے "اسٹاک ہولوم معاہدہ" کے سلسلہ میں دوبارہ رکاوٹ پیدا کی ہے کیونکہ انہوں نے "حوثی خلاف ورزیوں" کی وجہ سے مشترکہ مشن میں اپنے کام کو معطل کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد اقوام متحدہ کے جہاز کو حدیدہ شہر سے موخا شہر قانونی حکومت کے افسروں کو لے جانے کے لئے روک دیا ہے۔ جبکہ سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حوثی ملیشیاؤں نے اقوام متحدہ کے جہاز کو حدیدہ بندرگاہ پر پکڑ لیا ہے اور اس پر اقوام متحدہ کا وفد تھا جو یمن جارہا تھا اور اسے دوسری بار روانہ کرنے سے بھی منع کر دیا کیونکہ یہ طے شدہ تھا کہ کشتی کل صبح 6 بجے موخا بندرگاہ کی طرف روانہ ہوگی۔(۔۔۔) بدھ30رجب المرجب 1441 ہجرى - 25 مارچ 2020ء شماره نمبر [15093]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]