وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے سلسلہ میں امریکہ کی طرف سے انعام کا اعلانhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2202816/%D9%88%DB%8C%D9%86%D8%B2%D9%88%DB%8C%D9%84%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%B9%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%86
وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے سلسلہ میں امریکہ کی طرف سے انعام کا اعلان
بچے دادا کے مرحلہ سے چچا کے مرحلہ میں پہنچ رہے ہیں لیکن آخرکار وہ خود کو تنہا ہی پاتے ہیں (نیو یارک ٹائمز)
واشنگٹن: "الشرق الاوسط"
TT
TT
وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے سلسلہ میں امریکہ کی طرف سے انعام کا اعلان
بچے دادا کے مرحلہ سے چچا کے مرحلہ میں پہنچ رہے ہیں لیکن آخرکار وہ خود کو تنہا ہی پاتے ہیں (نیو یارک ٹائمز)
امریکی محکمۂ خارجہ نے ایسی کسی بھی معلومات فراہم کرنے کے سلسلہ میں 15 ملین ڈالر کے خطیر رقم کے انعام کی پیش کش کی ہے جس سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری ہو سکے کیونکہ وہ امریکی عدالت کے سامنے منشیات کی اسمگلنگ سے وابستہ دہشت گردی کے ملزم ہیں اور اسی طرح امریکی محکمۂ خارجہ نے سوشلسٹ صدر کے قریبی افراد کی گرفتاری یا سزا دینے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے سلسلہ میں 10 ملین ڈالر کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت آیا جب امریکی محکمۂ انصاف نے مادورو اور اس کی حکومت کے سینئر ممبروں کے خلاف الزامات عائد کرنے کے سلسلہ میں انکشاف کیا اور امریکی عدلیہ نے مادورو پر "سن کارٹیل" نامی کوکین سمگلنگ گروپ کی رہنمائی کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اس معاملہ میں سینئر سیاستدان اور وینزویلا کی فوج کے ممبران اور عدلیہ کے ممبران شامل ہیں۔(۔۔۔) جمعہ02شعبان المعظم 1441 ہجرى - 27 مارچ 2020ء شماره نمبر [15095]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]