عراق کے نامزد وزیر اعظم پارلیمنٹ کی منظوری حاصل کرنے میں تقریبا کامیاب

مقتدی الصدر اور عراقی نامزد وزیر اعظم عدنان الزرفی کو دیکھا جا سکتا ہے
مقتدی الصدر اور عراقی نامزد وزیر اعظم عدنان الزرفی کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

ایسا لگتا ہے کہ عراقی نامزد وزیر اعظم عدنان الزرفی بات چیت اور قائل کرنے کے فن میں یا اپنی حکومت کی منظوری کو یقینی بنانے کے لئے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ تعلقات کو اچھا بنانے کے سلسلہ میں ایک نیٹ ورک تشکیل دے رہے ہیں۔
نجف کے گورنر کے طور پر دو عہدوں پر فائز رہنے اور سنہ 2018 کے انتخابات کے دوران پارلیمنٹ تک پہنچنے میں کامیاب رہنے والے الزافی نے پارلیمنٹ کے اکثریت ممبروں کی حمایت کو یقینی بناتے ہوئے پارلیمنٹ کی منظوری حاصل کرنے میں تقریبا کامیاب دکھ رہے ہیں اور ان کے ساتھ اب ان سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے ممبران بھی شامل ہیں جو ان کو مسترد کرنے کا اعلان کررہے تھے اور انھیں معافی مانگنے کی دعوت دے رہے تھے تاکہ شیعہ بلاک کے لئے راستہ ہموار ہو جائے اور وہ متبادل منتخب کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔
ہفتہ 03 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 28 مارچ 2020ء شماره نمبر [15096]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]