اسطنبول چینل کی وجہ سے ترک وزیر ٹرانسپورٹ اپنے عہدہ سے برخاست

اسطنبول چینل کی وجہ سے ترک وزیر ٹرانسپورٹ اپنے عہدہ سے برخاست

اتوار, 29 March, 2020 - 14:30
ترک صدر اردوغان ۔ وزیر ٹرانسپورٹ جاهد طورهان کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوغان نے غیر متوقع طور پر ٹرانسپورٹ، مواصلات اور انفراسٹرکچر کے وزیر جاہد طورهان کو برطرف کرکے ان کی جگہ پر ان کے نائب عادل کارا اسماعیل اوگلو مقرر کیا ہے۔
اسطنبول کے میئر اکرم امام اوگلو کی طرف سے تنقید اور ترکی کی عوام کی طرف سے سامنے آنے والی عدم اطمینان کی کیفیت کے بعد کل صبح سے قبل یہ برطرفی ہوئی ہے اور اس کا اعلان صدارتی فرمان کے ذریعہ کیا گیا ہے لیکن اس میں برطرفی کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے اور یہ عدم اطمینان اور تنقید اس وجہ سے سامنے آئی ہے کیونکہ وہ اسطنبول کینال کے متنازعہ منصوبے کے اندر دو پلوں کے نفاذ کے سلسلے میں ٹینڈر لے رہے تھے اور اس وقت کمپنیاں کرونا وائرس کے نتائج کے نتیجے میں ہزاروں ملازمین کو بند کرنے اور انہیں چھٹی دینے پر مجبور ہو گئی ہیں۔
مارچ 2019 کے اختتام پر ترکی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد، خاص طور پر اسطنبول کینال منصوبے کو حکومت کے ایجنڈہ میں شامل کرنے کے بعد طورھان اور امام اوگلو کے مابین حالیہ عرصہ میں تنازعہ بڑھ جانے کے بعد اس موجودہ اوقات میں اچانک برخاستگی کی وجہ سے بہت سارے سوالیہ نشانات اٹھ رہے ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 04 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 29 مارچ 2020ء شماره نمبر [15097]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا