لبنانی حکومت بری کی دھمکیوں کے بعد لبنان کے تارکین وطن کو ملک واپس لانے کے لئے تیارhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2206006/%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D8%A8%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%DA%BE%D9%85%DA%A9%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D9%86-%D9%88%D8%B7%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D9%84%DA%A9-%D9%88%D8%A7%D9%BE%D8%B3-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92
لبنانی حکومت بری کی دھمکیوں کے بعد لبنان کے تارکین وطن کو ملک واپس لانے کے لئے تیار
وزیر خارجہ ناصيف حتی کو دیکھا جا سکتا ہے
بیروت: «الشرق الاوسط»
TT
TT
لبنانی حکومت بری کی دھمکیوں کے بعد لبنان کے تارکین وطن کو ملک واپس لانے کے لئے تیار
وزیر خارجہ ناصيف حتی کو دیکھا جا سکتا ہے
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے دباؤ کے نتیجے میں لبنان کے تارکین وطن کو لبنان واپس لانے کی فائل کا حل نکلا آیا ہے کیونکہ انخلا کے طریقۂ کار کو آخری شکل دینے کے لئے وزیر اعظم حسن دیاب کی سربراہی میں ہنگامی وزارتی اجلاس منعقد ہو چکا ہے اور سیاسی ذرائع نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کل واپسی کو منظم کرنے کا فیصلہ اس طور پر کیا گیا ہے کہ لبنانی ایئر ویز کی پروازوں کے ذریعہ انہیں ملک لایا جائے گا اور مذکورہ ذرائع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ کورونا فائل کے سلسلہ میں متعین کردہ کابینہ کے اجلاس کے بعد آئندہ منگل کے دن سرکاری طور پر اعلان کئے جانے والے تنفیذي اقدامات کی ترتیب شروع ہو چکی ہے۔ بری نے دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت اگلے منگل تک تارکین وطن کے معاملہ میں اپنا موقف برقرار رکھے گی تو ہم حکومت میں اپنی نمائندگی معطل کردیں گے۔(۔۔۔) اتوار04شعبان المعظم 1441 ہجرى - 29 مارچ 2020ء شماره نمبر [15097]
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)