ایران کی طرف سے عراق میں اپنے ہم نواؤں کے حملوں کا دفاع

امریکی فورسز کو ہلاکتوں سے نمٹنے کے لئے شمالی عراق میں تربیت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (سنٹرل کمانڈ)
امریکی فورسز کو ہلاکتوں سے نمٹنے کے لئے شمالی عراق میں تربیت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (سنٹرل کمانڈ)
TT

ایران نے گزشتہ روز عراق میں امریکی افواج کے خلاف ہونے والے حملوں میں اپنے ہم نواؤں کا دفاع کیا ہے اور ایرانی مسلح عملے کے سربراہ محمد باقری نے کہا ہے کہ یہ حملے "قدس فورس" کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور ان کے اتحادی ابو مہدی المہندس کے قتل کے سلسلہ میں عراقی عوام کی طرف سے ایک فطری رد عمل کے طور پر ہوئے ہیں اور یاد رہے کہ یہ دونوں افراد جنوری کے شروع میں بغداد ایئر پورٹ پر امریکی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
باقری نے اس بات سے متنبہ کیا ہے کہ ان کی افواج خطے میں تعینات امریکی افواج کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے حالیہ دنوں میں ان کی فوجی نقل وحرکت میںہونے والے اضافہ کی طرف بھی اشارہ کیا ہے اور باقری نے ایرانی میڈیا کو بتایا ہے کہ ہم ملکی سلامتی کو بھنگ کرنے والوں کے خلاف زبردست کاروائی کریں گے، تاہم انھوں نے اپنے ملک کو ہونے والے ان حملوں سے دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران غیر ملکی افواج پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 10 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 03 اپریل 2020ء شماره نمبر [15102]

ہم نے اسرائیلی موساد سے منسلک 4 "تخریب کاروں" کو پھانسی دے دی ہے: ایران

تہران کا عمومی منظر (روئٹرز)
تہران کا عمومی منظر (روئٹرز)
TT

ہم نے اسرائیلی موساد سے منسلک 4 "تخریب کاروں" کو پھانسی دے دی ہے: ایران

تہران کا عمومی منظر (روئٹرز)
تہران کا عمومی منظر (روئٹرز)

ایرانی عدالتی حکام کی "میزان نیوز ایجنسی" نے اطلاع دی ہے کہ حکام نے آج جمعہ کے روز اسرائیلی انٹیلی جنس سروس موساد سے منسلک 4 "تخریب کاروں" کو پھانسی دے دی ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ آج صبح، "صیہونی ادارے سے تعلق رکھنے والے تخریب کار گروپ کے 4 عناصر کو پھانسی دے دی گئی ہے، جنہوں نے موساد کے اہلکاروں کی ہدایات پر ملک کی سلامتی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔"

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]