تہران کی ملیشیاؤں کی طرف سے واشنگٹن اور اس کے ایجنٹ زرفی کو ملی دھمکی

گزشتہ ہفتہ کرکوک میں واقع "کیہ ون" فوجی اڈہ کو عراقی فورسز کے حوالے کرنے سے قبل وہاں موجود امریکی اور عراقی افسران کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

TT

گزشتہ روز عراق میں ایرانی ملیشیاؤں نے امریکہ، نامزد عراقی وزیر اعظم عدنان الزرفی اور ان کے حالیہ سیاسی حامیوں کو عراق میں امریکی - ایرانی تصادم کے دائرہ میں دھمکی دی ہے۔
ایک طرف عراق میں امریکی افواج اور دوسری طرف ایران کی حمایت یافتہ دھڑوں کے مابین تصادم کا امکان بڑھتا جا رہا ہے تو دوسری طرف نئی محاذ آرائی کے لئے امریکی فوجی پوزیشن مسلسل جاری ہے۔
مغربی سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حالیہ عراقی فوجی اڈوں سے امریکی افواج کا انخلا کرکے دوسرے اڈوں کی جانب منتقل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ واشنگٹن کو ان اڈوں پر ہونے والے ممکنہ حملوں کے بارے میں معلومات ملی ہے جہاں سے ان کی افواج نے انخلا کیا ہے اور کچھ ذرائع نے ان دس اہداف کی فہرست کی بات کی ہے جنہیں واشنگٹن نشانہ بنا سکتا ہے اور ان میں تہران کے قریب جماعتیں بھی شامل ہیں۔(۔۔۔)
 اتوار 12 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 05 اپریل 2020ء شماره نمبر [15104]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]