حزب اللہ کے رہنما کا قتل

حزب اللہ کے رہنما کا قتل
TT

حزب اللہ کے رہنما کا قتل

حزب اللہ کے رہنما کا قتل
لبنانی "حزب اللہ" نے جنوب میں ایک سیکیورٹی فائل پر کام کرنے والے اپنے ایک رہنما کو کھو دیا ہے کیونکہ کل سے ایک رات پہلے ہی ان پر گولی چلا کر انہیں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ حزب اللہ نے اپنے اندرونی چینل کے اندر اپنے رہنما علی یونس کے قتل پر سوگ منایا ہے اور باخبر ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ یونس اس خطے کا ایک سیکیورٹی اہلکار تھے جو اسرائیلی ایجنٹوں اور موساد کے جاسوسوں کو شکار کرنے کے ذمہ دار تھے اور وہ کار میں اسلحہ اور گولیوں کے زخموں سے ہلاک جنوبی لبنان کے ضلع نبتیہ میں قاقعیہ الجسر اور زوطر گاوں کے درمیان ایک دور دراز علاقے میں پائے گئے ہیں اور یہ علاقہ وادی الحجر کی طرف جاتا ہے۔
ذرائع نے اشارہ کیا ہے کہ وہ شام آٹھ بجے اپنے دشمنوں کے شکار ہوئے ہیں یعنی لبنانی حکام کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نافذ ہونے والے کرفیو کے ایک گھنٹہ بعد یہ حادثہ پیش آیا ہے۔(۔۔۔)
پیر 13 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 06 اپریل 2020ء شماره نمبر [15105]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]