زرفی کے واحد متبادل کے سلسلہ میں کاظمی کا موقف واضح

بغداد کے تحریر اسکوائر میں ایک خاتون کو آنٹے کے دو بورے لدے ہوئے ایک ٹھیلے  کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)

TT

اگرچہ عراقی حکومت کے نامزد وزیر اعظم عدنان الزرفی نے معافی مانگنے اور ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے لئے کی جانے والی ہر کوشش کو مسترد کرنے والے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں لیکن انٹلیجنس سروس کے ڈائریکٹر مصطفی الکاظمی نے الزرفی کے واحد متبادل کی حیثیت سے دوسرے کو انتخاب کئے جانے کے سلسلہ میں اپنے موقف کو واضح کیا ہے۔
پچھلے واقعات کے برعکس جب شیعہ ایوان کے قائدین نے ایک وقت میں تین نام نامزد کیے تھے اب وہ صرف ایک نام پر متفق ہوگئے ہیں اور وہ كاظمي ہیں جو ان رہنماؤں کو راضی کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن ابھی بھی بہت سے مسلح جماعتوں کا معاملہ مبہم ہے اور اسی طرح ایران کے قریب واقع اہل الحق جماعتوں کے پارلیمانی بلاک صادقون کا بھی معاملہ مبہم ہے۔(۔۔۔)
بدھ 15 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 08 اپریل 2020ء شماره نمبر [15107]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]