تیونس میں اس وبا سے متاثر لوگوں کی امداد پر سیاست کرنے کے سلسلہ میں تنازعہ

وزیر صحت عامہ عبد اللطیف المکی کو دیکھا جا سکتا ہے
وزیر صحت عامہ عبد اللطیف المکی کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

تیونس میں اس وبا سے متاثر لوگوں کی امداد پر سیاست کرنے کے سلسلہ میں تنازعہ

وزیر صحت عامہ عبد اللطیف المکی کو دیکھا جا سکتا ہے
وزیر صحت عامہ عبد اللطیف المکی کو دیکھا جا سکتا ہے
تیونس میں سیاسی جماعتوں اور مقامی میڈیا نے ملک میں سیاسی منظر نامے کی سربراہی کرنے والے "نہضہ" تحریک کے رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس نئے کورونا کے بحران پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور سیاسی فوائد کے حصول کے لئے صحت کے بحران کا استحصال بھی کر رہے ہیں۔
یہ الزامات اس وقت لگائے گئے ہیں جب "نہضہ" تحریک سے تعلق رکھنے والے وزیر صحت عامہ عبد اللطیف المکی اور بلدیات امور کے وزیر لطفی زیتون نے ضرورت مند اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شہریوں کے لئے ہمدردی کے اظہار میں آنسو بہائے اور حکومت کی لاپرواہی کے سلسلہ میں ان سے گفتگو کی۔(۔۔۔)
جمعرات 16 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 09 اپریل 2020ء شماره نمبر [15108]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]