اتحاد کے اعلان کا بین الاقوامی استقبال اور بغیر شرط یمنی مذاکرات کے لئے بین الاقوامی مطالبہ

اتحاد کے اعلان کا بین الاقوامی استقبال اور بغیر شرط یمنی مذاکرات کے لئے بین الاقوامی مطالبہ
TT

اتحاد کے اعلان کا بین الاقوامی استقبال اور بغیر شرط یمنی مذاکرات کے لئے بین الاقوامی مطالبہ

اتحاد کے اعلان کا بین الاقوامی استقبال اور بغیر شرط یمنی مذاکرات کے لئے بین الاقوامی مطالبہ
کل دوپہر سے یمن میں ایک جامع جنگ بندی عملی طور پر عمل میں آچکی ہے جبکہ یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کے اس اقدام کا علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر خیر مقدم اس امید میں کیا گیا ہے کہ اس سے ایسے اقدامات کی تیاری کی جائے گی جن سے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور ایک جامع پرامن حل تک پہونچا جائے گا اور حوثی لوگ اس کا مثبت جواب بھی دیں گے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ بغیر کسی شرط کے اقوام متحدہ کی کوششوں میں حصہ لیں۔
اس سلسلہ میں یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفھیس نے اس اقدام کے لئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کردار اور ان کی قیادت کی تعریف کی ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ اس جنگی بندی کے اقدام سے تنازعہ کی رفتار کو کم کرنے کے سلسلہ میں سعودی عرب کے عزم وارادہ کا پتہ چلتا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 17 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 10 اپریل 2020ء شماره نمبر [15109]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]