عراق میں خلیفہ سلیمانی امریکہ کے مطلوب ہیں

TT

عراق میں خلیفہ سلیمانی امریکہ کے مطلوب ہیں

امریکہ نے عراق میں پارٹی کی کارروائیوں کے ذمہ دار لبنانی "حزب اللہ" کے رہنما محمد الکوثرانی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 10 ملین ڈالر انعام کی پیش کش کی ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے بیان کے مطابق الکوثرانی ایرانی پاسداران انقلاب میں "قدس فورس" کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے سب سے نمایاں مددگار تھے اور یاد رہے کہ کمانڈر قاسم سلیمانی جنوری کے ماہ کے دوران عراق میں ہونے والے امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے الكوثراني کو سلیمانی کا جانشین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کی طرف سے مدد کردہ مسلح گروہوں کی ان سیاسی ذمہ داریوں کو سنبھالا ہے جو پہلے سلییمانی کے ذمہ میں تھے اور اسی تناظر میں وہ عراقی حکومت کے کنٹرول سے باہر کام کرنے والے ان گروہوں کے کاموں کو منظم کر رہے ہیں جنہوں نے مظاہروں کو دبانے کا کام کیا، غیر ملکی سفارتی مشنوں پر حملہ کیا اور بڑے پیمانے پر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہوئے۔(۔۔۔)
اتوار 19 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 12 اپریل 2020ء شماره نمبر [15111]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]