کرفیو کی وجہ سے ترک وزیر داخلہ اپنے عہدہ سے مستعفی

کرفیو کی وجہ سے ترک وزیر داخلہ اپنے عہدہ سے مستعفی
TT

کرفیو کی وجہ سے ترک وزیر داخلہ اپنے عہدہ سے مستعفی

کرفیو کی وجہ سے ترک وزیر داخلہ اپنے عہدہ سے مستعفی
ترک وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے کل شام اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ 
صویلو نے اپنے استعفیٰ کے سلسلہ میں بتایا ہے کہ "کورونا" سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے دائرہ میں ترک حکومت نے جمعہ کی شام ملک بھر کی 31 ریاستوں میں 48 گھنٹوں کے لئے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا  ہے جس کے نتیجہ میں بازاروں میں شہریوں کی شدید بھیڑ دیکھنے کو ملی تاکہ وہ اپنی ضروریات کو محفوظ کر سکیں لیکن انہوں نے اس وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا لہذا ان سب سے جو صورتحال پیدا ہوا ہے ان کی وجہ سے انہوں نے استعفی دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ اس وقت پیش کیا جب ان کو اس بات کا اندیشہ ہوا کہ کرفیو کے اعلان کے بعد پیش آنے والے ہنگامہ آرائی کی ذمہ دار انہیں پر ڈالنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ انہوں نے ذاتی طور پر یہ فیصلہ جاری نہیں کیا ہے۔(۔۔۔)
پیر 20 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 13 اپریل 2020ء شماره نمبر [15112]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]