سعودی کوششوں کے ساتھ "اوپیک پلس" کا تاریخی معاہدہ

سعودی کوششوں کے ساتھ "اوپیک پلس" کا تاریخی معاہدہ

پیر, 13 April, 2020 - 12:15
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے تاریخی معاہدہ تک پہنچنے کے لئے بہت کوشش کی (رائٹرز)
پیٹرولیم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی تنظیم اور ان کے اتحادی اوپیک پلس نے گزشتہ روز شام کو تنظیم کے زیر اہتمام ایک غیر معمولی مجازی اجلاس کے دوران تیل کی پیداوار میں 9.7 ملین بیرل فی دن کمی کئے جانے پر اتفاق کیا ہے اور اس کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لئے جس سے عالمی معیشت کساد بازاری کا شکار ہے سعودی عرب کی بہت کوششیں ہو رہی ہیں اور اسی فریم ورک میں بازار میں توازن پیدا کرنے کے مقصد سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔  
میکسیکو نے روزانہ 10 ہزار بیرل کم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور میکسیکن کے وزیر توانائی روسیو نالی نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس معاہدہ تک پہنچنے میں تعاون کرنے کے سلسلہ میں اوپیک ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے اور سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ معاہدہ کے مطابق ملک کی پیداوار یومیہ تقریبا 12 ملین بیرل سے 8.5 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بہت سارے بڑے مذاکرات کی قیادت کی ہے۔(۔۔۔)
پیر 20 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 13 اپریل 2020ء شماره نمبر [15112]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا