یورپ میں "کورونا پابندیوں" میں نرمی اور امریکہ الجھن میں گرفتار

کل کورونا کے متاثرین کے صحت یاب ہونے کے بعد مراکش کے شہر سلا کے ایک اسپتال کے چھوڑنے کے وقت طبی عملے کے اراکین کو خوشی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل کورونا کے متاثرین کے صحت یاب ہونے کے بعد مراکش کے شہر سلا کے ایک اسپتال کے چھوڑنے کے وقت طبی عملے کے اراکین کو خوشی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

یورپ نے گزشتہ روز ان پابندیوں کو کم کرنے کے اقدامات کا آغاز کیا ہے جو نئے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے عائد کی گئی ہیں اور یہ اقدامات اٹلی اور اسپین جیسے وائرس کے ان دو اہم مقامات میں کمی آنے کے بعد کئے گئے ہیں جو اس تباہی سے روک تھام، کنٹرول اور بحالی کے تجربات کے لئے ایک لیبارٹری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
گزشتہ ماہ کے آخر میں مکمل طور پر روکی جانے والی کچھ پیداواری سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے بعد اسپین نے گزشتہ روز اطمینان کا سانس لیا ہے۔
اسی طرح اٹلی اپنے اس اقتصادی محاذ پر بحران کے آغاز کے بعد سے ہی اپنے سب سے مشکل فیصلے کے سامنے کھڑا ہے جسے وبا نے تباہ کردیا ہے اور ایک طرف جرمنی پابندیوں کو کم کرنے کے لئے تدریجی اقدامات کا بھی مطالعہ کررہا ہے تو دوسری طرف توجہ فرانس اور برطانیہ کی طرف بھی جاتی ہے جو یورپی طوفان کی نگاہ میں ہیں اور ان کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ماہ کے وسط میں آسانی پیدا کرنا شروع کریں گے۔(۔۔۔)
منگل 21 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 14 اپریل 2020ء شماره نمبر [15113]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]