مغربی کنارے کو الحاق کرنے کے بارے میں گانٹز کو یورپی انتباہ

مغربی کنارے کو الحاق کرنے کے بارے میں گانٹز کو یورپی انتباہ
TT

مغربی کنارے کو الحاق کرنے کے بارے میں گانٹز کو یورپی انتباہ

مغربی کنارے کو الحاق کرنے کے بارے میں گانٹز کو یورپی انتباہ
گزشتہ روز اسرائیل میں یوریپی یونین کی جانب سے "کحول لفان" پارٹی کے سربراہ بینی گانٹز کے پاس ایک پیغام پہنچا ہے جس میں انہیں مقبوضہ مغربی کنارے میں وادی اردن اور شمالی بحر میت کو الحاق کرنے کے نتائج کے خلاف متنبہ کیا گیا ہے اور یہ اطلاع بنیامین کی قیادت میں دائیں بازو کے گروپوں کے ساتھ اتحاد حکومت تشکیل دینے کی کوششوں کے سلسلہ میں ملی ہے۔
تل ابیب کے ایک سیاسی ذرائع نے یوروپی سفارتکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ پیغام گانٹز کو ایک ہفتہ قبل بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ اپنی بات چیت کے عروج پر پہنچنے کے سلسلہ میں ملا ہے اور یہ بھی بعید نہیں ہے کہ اسرائیلی حکومت کو بھی ایسی ہی تنبیہ موصول ہوئی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ تل ابیب میں یوروپی یونین کے عہدیداروں نے اپنا پیغام اپنی خاتون مشیر برائے خارجہ امور میلدی سخارووچ کے ذریعہ گانٹز تک پہنچا دیا ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ گانٹز کو مدنظر رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ مغربی کنارے میں الحاق کے اقدامات سے اسرائیل کے ساتھ یورپی یونین کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔(۔۔۔)
پیر 27 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 20 اپریل 2020ء شماره نمبر [15119]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]