حوثیوں کے انخلا کی وجہ سے فائر بندی کے سلسلہ میں ممکنہ توسیع کو خطرہ لاحق

کل عدن شہر میں موسلا دھار بارش سے ہونے والے نقصان کا معائنہ کرتے ہوئے یمنی شہریوں کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کل عدن شہر میں موسلا دھار بارش سے ہونے والے نقصان کا معائنہ کرتے ہوئے یمنی شہریوں کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

یمن میں میڈیا کے وزیر معمر الاریانی نے دو ہفتہ قبل اتحادیوں کے ذریعہ شروع کیے جانے والے جنگ بندی کے اقدام کے سلسلہ میں کہا ہے کہ حوثیوں کے معاملات اس کے بارے میں کچھ اچھے نہیں ہیں۔
یمنی وزیر نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملیشیا مارب، الجوف اور البیضاء میں اپنے فوجی حملے کر رہے ہیں اور مارب کے رہائشی محلوں پر راکٹ مار رہے ہیں اور ان لوگوں نے 4 صحافیوں کو ہلاک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں اور اپنے قبضہ والے علاقوں میں اپنی پالیسیوں کے مخالفین کو مسلسل اغوا  بھی کر رہے ہیں گویا یہ سب وہ کام ہیں جن سے امن کی طرف ملیشیاؤں اور یمن اور خطے میں ایرانی تخریب کاری کے ایجنڈے پر کام کرنے کے سلسلہ میں ان کے حقیقی ارادوں کی تصدیق ہو رہی ہے۔
حوثیوں کا اپنی پابندی سے نکلنا اتحادیوں کے اس اقدام کو خطرہ لگ رہا ہے جو آج ختم ہونے والا ہے جبکہ کل شام تک اس کی توسیع کی کوئی خبر جاری نہیں کی گئی ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 30 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 23 اپریل 2020ء شماره نمبر [15122]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]