اسپین میں ایک ممتاز مطلوب کی گرفتاری کے بعد واپس لوٹنے والے داعش کے بارے میں یورپی خدشات

پرسو روز جنوبی اسپین کے شہر مریہ میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے (اسپین پولیس) کی طرف سے تقسیم کردہ ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)

TT

ہسپانوی پولیس نے پرسو روز ملک کے جنوب میں واقع مریہ شہر میں داعش کے انتہائی خطرناک دہشت گرد اور یورپ میں سب سے زیادہ مطلوب دہشت گرد شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اس واقعہ سے یورپ میں داعش کی واپسی کے سلسلہ میں خدشات ظاہر ہو رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گرفتار شخص کا نام عبد الماجد عبد الباری ہے جو مصر کا ہے اور کچھ دن قبل مریہ شہر پہنچا ہے جہاں ہر سال اس عرصے کے دوران موسمی کارکن شمالی افریقی ممالک سے آتے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عبد الباری یورپی انسداد دہشت گرد ادارے میں معروف ہے کیونکہ وہ اپنی سختیوں اور زیادتیوں کی وجہ ہے دیگر افراد سے ممتاز ہے اور وہ ان دو دیگر افراد کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں روپوش تھا جو عدالتی حکام کے زیر تفتیش تھے۔(۔۔۔)
جمعرات 30 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 23 اپریل 2020ء شماره نمبر [15122]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]