خادم حرمين: ہم رمضان المبارک میں بغیر تراویح کے رنجیدہ ہیں اور ہماری تسلی شریعت میں ہے

خادم حرمين: ہم رمضان المبارک میں بغیر تراویح کے رنجیدہ ہیں اور ہماری تسلی شریعت میں ہے

جمعہ, 24 April, 2020 - 09:15
شاہ سلمان کو وزرا کونسل کے آخری ویڈیو سیشن کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
گزشتہ روز خادم حرمين شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور انہوں نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کی روشنی میں یہ مقدس مہینہ اس سال انسانیت پر بہت زیادہ اثر کرنے والی صورت حال اور بہت حساس اور سخت مرحلہ میں آیا ہے جبکہ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے انسانی تنظیموں اور دنیا کے ممالک نے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔
شاہ سلمان نے اپنی تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہینہ ایسے حالات میں آیا ہے کہ کہ ہمیں جماعت سے نماز ادا کرنے، تراویح پڑھنے اور خدا کے گھروں میں قیام کرنے کا موقع نہیں مل پا رہا ہے کیونکہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن ہماری تسلی اس میں ہے کہ ہم سب اپنے شریعت کی ہدایات کی تعمیل کر رہے ہیں کیونکہ جانوں کی تحفظ اس کے عظیم مقاصد میں ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 01 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 24 اپریل 2020ء شماره نمبر [15123]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا