گورنر کی کارکردگی میں مشکوک ابہام کے سلسلہ میں دیاب کی گفتگوhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2252501/%DA%AF%D9%88%D8%B1%D9%86%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DA%A9%D8%B1%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B4%DA%A9%D9%88%DA%A9-%D8%A7%D8%A8%DB%81%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%DB%8C%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%DB%8C-%DA%AF%D9%81%D8%AA%DA%AF%D9%88
گورنر کی کارکردگی میں مشکوک ابہام کے سلسلہ میں دیاب کی گفتگو
وزیر اعظم حسان دیاب کو کل وزارت دفاع میں فوج کے کمانڈر جنرل جوزف عون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بیروت: كارولين عاكوم
TT
TT
گورنر کی کارکردگی میں مشکوک ابہام کے سلسلہ میں دیاب کی گفتگو
وزیر اعظم حسان دیاب کو کل وزارت دفاع میں فوج کے کمانڈر جنرل جوزف عون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
لبنان کے وزیر اعظم حسان دیاب نے لبنان بینک کے گورنر پر الزام لگایا ہے کہ وہی مالی بحران کے ذمہ دار ہیں اور انہوں نے ان کی کارکردگی کے سلسلہ میں اس مشکوک ابہام کی بات بھی کی ہے جس کی وجہ سے لیرا کے زر مبادلہ کی شرح میں تیزی کے ساتھ کمی آئی ہے اور انہوں نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنانیوں کے ساتھ کھل کر بات کریں اور انہوں نے اس سال پہلے دو مہینوں میں جمع شدہ پیسوں میں سے 5 بلین ڈالر سے زیادہ کے اخراج کا انکشاف کیا ہے۔ دیاب نے کل کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ بینک کسی فیصلے سے یا اس مشکوک بگاڑ کو بھڑکانے سے قاصر ہے یا رکا ہوا ہے اور انہوں نے یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا اب بھی لیرا کی قیمت کے سلسلہ میں مسلسل یقین دہانی کو جاری رکھا جا سکتا ہے؟(۔۔۔) ہفتہ 02رمضان المبارک 1441 ہجرى - 25 اپریل 2020ء شماره نمبر [15124]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]