اقوام متحدہ: وبا کے تحت کام کرنے کے نئے طریقے

اقوام متحدہ: وبا کے تحت کام کرنے کے نئے طریقے
TT

اقوام متحدہ: وبا کے تحت کام کرنے کے نئے طریقے

اقوام متحدہ: وبا کے تحت کام کرنے کے نئے طریقے
"کوویڈ ۔19" کی وبائی بیماری کے اثرات کے پیش نظر اقوام متحدہ کو اپنے کام کے سلسلہ میں نئے اصول متعارف کرانے پر مجبور ہونا پڑا اور یہ کام نیو یارک میں وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ویڈیو سیشنوں کے انعقاد سے کم نہیں ہے اور ان ساری صورتحال کو دیکھ کر بات چیت کے طریقۂ کار اور فیصلہ سازی کے عمل کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔
تنہائی، کورنٹین اور معاشرتی دوری کے اقدامات کی وجہ سے مشاورت اور گفت وشنید کے مقاصد کے لئے ذاتی رابطہ منسوخ کردیا گیا ہے اور اس میں متنوع اور مختلف طریقوں کے ذریعہ قائل کرنے اور دباؤ ڈالنے کے وسائل بھی شامل ہیں اور اس کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ دینے اور سیاسی اور سفارتی مواقع کی نگرانی بھی شامل ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 03 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 26 اپریل 2020ء شماره نمبر [15125]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]