سعودی عرب میں کوڑا مارنے کے قانون کے خاتمہ سے ملی انسانی حقوق کو تقویت

سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کے صدر ڈاکٹر عواد العواد کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کے صدر ڈاکٹر عواد العواد کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عرب نے "کوڑا مارنے" کی سزا کو ختم کرنے کے بعد اس کی جگہ قید یا جرمانے کی سزا متعین کرکے انسانی حقوق کے میدان میں کی جانے والی اصلاحات اور فروغ کے فریم ورک میں ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔
سعودی عرب میں حقوق انسانی کی سرکاری کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد العواد نے رائٹرز کے ذریعے جاری ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ یہ اصلاحات سعودی عرب میں انسانی حقوق کے پروگرام میں ایک اہم اقدام ہے۔
نیشنل سوسائٹی فار ہیومن رائٹس نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور اس کے صدر ڈاکٹر مفلح القحطانی نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی عدلیہ کے روبرو سزا کے فلسفے میں اپنی نوعیت کی ایک خاص قسم کی تبدیلی کی طرف اشارہ کرتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ قید اور جرمانے کے ساتھ ساتھ کئی متبادل سزاؤں کی منظوری بھی ہوگی۔(۔۔۔)
اتوار 03 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 26 اپریل 2020ء شماره نمبر [15125]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]