لبنان: "امل" تحریک کا امریکہ پر سلامہ کی برطرفی روکنے میں مداخلت کرنے کا الزامhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2257526/%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%85%D9%84-%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DA%A9-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D9%BE%D8%B1-%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%B1%D8%B7%D8%B1%D9%81%DB%8C-%D8%B1%D9%88%DA%A9%D9%86%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85
لبنان: "امل" تحریک کا امریکہ پر سلامہ کی برطرفی روکنے میں مداخلت کرنے کا الزام
دھماکے کے بعد صیدا میں "فرانسس بینک" برانچ کے سامنے لبنانی پولیس کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بیروت: «الشرق الاوسط»
TT
TT
لبنان: "امل" تحریک کا امریکہ پر سلامہ کی برطرفی روکنے میں مداخلت کرنے کا الزام
دھماکے کے بعد صیدا میں "فرانسس بینک" برانچ کے سامنے لبنانی پولیس کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
یہ معلومات گردش کرنے کے بعد کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور "امل تحریک" (جس کی وہ قیادت کرتے ہیں) مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامہ کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور ان کی برطرفی کی مخالفت کر رہے ہیں اور "امل تحریک" میں ایوان صدر کونسل کے ایک رکن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ سچ نہیں ہے کہ حکومت میں موجود کوئی شخص یا اس کے باہر سلامہ کو برخاست کرنے کی درخواست کررہا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ امریکی خاتون سفیر (ڈوروتی چیا) نے وزیر اعظم (حسان دیاب) اور صدر جمہوریہ (مائکل عون) کو (آزاد قومی تحریک کے صدر اور رکن پارلیمنٹ) جبران باسل کے ذریعہ آگاہ کیا ہے کہ سلامہ کی برطرفی سے امریکہ میں وہ لبنانی رقم اور اس کا وہ سونا ضبط ہوجائے گا جس کی رقم بیس ارب ڈالر ہے اور یہ سب حزب اللہ کا سمجھا جائے گا اور انہوں نے مزيد کہا کہ اسی وجہ سے ان لوگوں نے برخاست کرنے کی ہمت نہیں کی اور اب وہ کسی ایسے کو تلاش رہے ہیں جس پر یہ ذمہ داری ڈالی جا سکے۔(۔۔۔) پیر 04رمضان المبارک 1441 ہجرى - 27 اپریل 2020ء شماره نمبر [15126]
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)