"ریاض معاہدہ" کی واپسی کے سلسلہ میں عرب اور اقوام متحدہ کا زور

"ریاض معاہدہ" کی واپسی کے سلسلہ میں عرب اور اقوام متحدہ کا زور

منگل, 28 April, 2020 - 10:15
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو دیکھا جا سکتا ہے
کل عرب، خلیجی، بین الاقوامی اور اسلامی وہ مواقف سامنے آئے ہیں جن میں یمنی "جنوبی عبوری کونسل" کے ذریعہ کئے جانے والے اقدام کو مسترد کیا گیا ہے اور اس اقدام میں اس کونسل نے "خود انتظامیہ" کا اعلان کیا ہے جبکہ مذکورہ مواقف میں "ریاض معاہدہ" میں واپسی پر زور دیا گیا ہے اور سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ اس نے یمنی عوام کو اولین ترجیحات کو سامنے رکھا ہے۔
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے کل صبح ایک بیان میں پرزور انداز میں کہا ہے کہ
جنوبی عبوری کونسل کی طرف سے ریاست میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنے اور اس سے رونما ہونے والے ماحول سے قبل عارضی دار الحکومت عدن میں حالات کو بحال کرنے کی ضرورت ہے اور بین الاقوامی سطح پر خیر مقدم ہونے والے ریاض معاہدہ پر تیزی سے عمل درآمد کرنے کی بھی ضرورت ہے اور اس اتحاد نے ریاض معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے والے ہر اقدام کو منسوخ کرنے اور اس پر عمل درآمد میں تیزی لانے پر زور دیا ہے۔(۔۔۔)
منگل 05 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 28 اپریل 2020ء شماره نمبر [15127]  

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا