"بھوک مظاہرے" نے دیاب حکومت کو گھیرا

گزشتہ روز  لبنان کے ایک شہری دفاعی اہلکار کو شہر طرابلس کے ایک بینک میں مظاہرین کی طرف سے لگائی گئی آگ کو بجھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
گزشتہ روز لبنان کے ایک شہری دفاعی اہلکار کو شہر طرابلس کے ایک بینک میں مظاہرین کی طرف سے لگائی گئی آگ کو بجھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

لبنان کے ایک سے زیادہ خطوں میں ہونے والے والے "بھوک مظاہرے" نے صدر حسان دیاب کی حکومت کا محاصرہ کیا ہے اور ان مظاہروں کے دوران بیروت اور شمال میں سڑکوں کو بلاک کیا گیا ہے اور بینک کی شاخوں کو نذر آتش بھی کیا گیا ہے اور فوج کے ساتھ براہ راست محاذ آرائی کا منظر بھی دیکھنے کو ملا ہے جس کی وجہ سے ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے بگڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
پرسو رات کے دوران فوج کے ساتھ ہونے والی محاذ آرائی میں مرنے والے نوجوان فواز السمان کی آخری رسومات کے بعد گزشتہ روز طرابلس میں جھڑپیں ایک بار پھر شروع ہو گئی ہیں اور اس شہر میں عوامی تحریکیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں اور اسی طرح فوج نے انھیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس فائر کی ہے کیونکہ مظاہرین نے بینک کی چند شاخوں کو نذر آتش کر دیا ہے اور ان میں سے کچھ نے جان بوجھ کر فوج پر پتھراؤ بھی کیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 06 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 29 اپریل 2020ء شماره نمبر [15128]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]