ٹرمپ کی طرف سے پہلے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ https://urdu.aawsat.com/home/article/2264951/%D9%B9%D8%B1%D9%85%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%92-%D9%81%D9%84%D8%B3%D8%B7%DB%8C%D9%86%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%D8%AA%D8%B3%D9%84%DB%8C%D9%85-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81
ٹرمپ کی طرف سے پہلے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ
اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کو دیکھا جا سکتا ہے
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
ٹرمپ کی طرف سے پہلے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ
اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کو دیکھا جا سکتا ہے
تل ابیب کے سیاسی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیل کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاکہ وہ وادی اردن، شمالی بحیرہ مردار اور مغربی کنارے میں آباد بستیوں کی زمینوں کو شامل کرنے کے اپنے منصوبے پر روک لگائے۔ ان ذرائع نے یہ بھی کہا کہ یہ دباؤ واشنگٹن کی طرف سے ہے کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامل کرنے کے فیصلہ سے پہلے فلسطینیوں کے لئے ایک ملک قائم کرنے کے سلسلہ میں ان کے حقوق کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو اور ان کے مشیروں سے واضح کیا ہے کہ وہائٹ ہاؤس مغربی کنارے میں اسرائیل کی شمولیت کو گرین سگنل دے گا بشرطیکہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کو قبول کرے اور اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین امن کے لئے ٹرمپ کے تجویز کردہ "صدی کے معاہدہ" کو مکمل طور پر اپنائے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]