دنیا ماسک کے ذریعہ "کرونا فالج" پر قابو پانے کے لئے تیار اور جدید علاج کی تیاریاں شباب پر

تیونس کی ریڈ کریسنٹ کے ایک ملازم کو کل تیونس کے وسطی بازار میں ماسک بانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
تیونس کی ریڈ کریسنٹ کے ایک ملازم کو کل تیونس کے وسطی بازار میں ماسک بانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
TT

دنیا کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والے فالج پر قابو پانے کی کوشش جدید اور فائدہ  مند علاج کے ذریعہ کر رہی ہے اور اس کے لئے عوامی ٹرانسپورٹیشن اور بھیڑ والی جگہوں پر ماسک لگانے کو ضروری قرار دے رہی ہے۔
چین، جنوبی کوریا اور جاپان ان ممالک میں سب سے آگے ہیں جنہوں نے چہرے کے ڈھکنے کو ضروری قرار دیا ہے اور خاص طور پر ان خطوں میں جہاں وبائی مرض کا وسیع پھیلائو دیکھا گيا ہے، اس کے بعد یوروپی اور عرب ممالک اور امریکی ریاستوں نے بھی اس کا فیصلہ کیا پھر ان کے بعد جرمنی اور فرانس نے بھی یہ فیصلہ کیا اور اسپین نے بھی گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپوٹیشن میں ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ تیونس نے کل لاک ڈاؤن کو اٹھانے کی تیاری میں ہزاروں ماسک تقسیم کئے ہیں اور امریکن ایئر لائنز نے اپنے مسافرین پر چہرے کو ماسک سے ڈھکنے کی شرط لگائی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 10 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 03 مئی 2020ء شماره نمبر [15132]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]