دمشق نے رامی مخلوف کی "الجھن" کو مسترد کردیا

دمشق نے رامی مخلوف کی "الجھن" کو مسترد کردیا
TT

دمشق نے رامی مخلوف کی "الجھن" کو مسترد کردیا

دمشق نے رامی مخلوف کی "الجھن" کو مسترد کردیا
شام کی حکومت نے جمعرات کی شام مخلوف کے ذریعہ نشر کی جانے والی ویڈیو کے حوالہ سے "شامی ریاست" کو مالی معاوضہ ادا کرنے کے اپنے مطالبے پر قائم رہتے ہوئے صدر بشار الاسد کے کزن رامی مخلوف کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے اسد سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بدھ کے روز حکومت کی کمیونیکیشن کمیشن نے اس سریئٹل کمپنی جس کے زیادہ تر حصوں کے مالک مخلوف ہیں اور "ایم ٹی این" سے سرکاری خزانے کی 233.8 بلین شامی پاؤنڈز (334 ملین ڈالر) کی ادائیگی کرنے کا مطالبہ کیا  ہے اور یہ مطالبہ ایک فیصلے کے مطابق کیا گیا ہے جو پی ایم او کی طرف سے لیا گیا ہے  اور اس کی مدت اگلے منگل تک ہے۔(۔۔۔)
اتوار 10 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 03 مئی 2020ء شماره نمبر [15132]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]