ملیشیاؤں کی مداخلت کی روشنی میں مرکزی بینک کے تباہ ہونے کا انتباہ https://urdu.aawsat.com/home/article/2273256/%D9%85%D9%84%DB%8C%D8%B4%DB%8C%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%D9%88%D8%B4%D9%86%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B1%DA%A9%D8%B2%DB%8C-%D8%A8%DB%8C%D9%86%DA%A9-%DA%A9%DB%92-%D8%AA%D8%A8%D8%A7%DB%81-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%A8%D8%A7%DB%81
ملیشیاؤں کی مداخلت کی روشنی میں مرکزی بینک کے تباہ ہونے کا انتباہ
یمن کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر احمد الفضلی کو دیکھا جا سکتا ہے
یمن کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر احمد الفضلی نے متنبہ کیا ہے کہ صنعا پر قابو پانے والے حوثی بغاوتی جماعت اور "کورونا" وائرس کے پھیلنے کی صورت میں اگر حالات برقرار رہتے ہیں تو ان کے ملک کو تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ الفضلی نے الشرق الاوسط کو دئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں کے گرنے کے ساتھ ساتھ یمنی معیشت ایک نازک مرحلے سے گزرے گی اور اس کا اثر 2021 کے بجٹ پر پڑے گا اور اگر اگلے چند مہینوں میں صورتحال بہتر نہ ہوئی تو یہ یمن کی تاریخ کا سب سے بدترین واقعہ ہوگا اور انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے یمن پر واجب الادا قسطوں کے لئے قرض کی خدمت اگلے چھ ماہ کے لئے ملتوی کردی ہے جبکہ یمن نے فنڈ کے سلسلہ میں درخواست کی ہے کہ اسے دو سال کی مدت کے لئے بڑھا دیا جائے۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)