دفاعی شراکت کے سلسلہ میں سعودی عرب اور امریکہ کی تاکید

دفاعی شراکت کے سلسلہ میں سعودی عرب اور امریکہ کی تاکید
TT

دفاعی شراکت کے سلسلہ میں سعودی عرب اور امریکہ کی تاکید

دفاعی شراکت کے سلسلہ میں سعودی عرب اور امریکہ کی تاکید
سعودی عرب اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے گزشتہ روز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران خطے کی امن وسلامتی اور استحکام کو مزيد بڑھانے کے لئے اپنی مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کی خواہش پر زور دیا ہے اور اس گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے مابین تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات پر بھی زور دیا گیا اور یاد رہے کہ اس نمایاں تعلقات کے فوائد تمام سطحوں پر حاصل ہوئے ہیں۔

شاہ سلمان بن عبد العزیز اور صدر ٹرمپ نے خطے کی امن وسلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے لئے اپنی مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

خادم حرمین شریفین نے یمن میں جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لئے مملکت کی کوششوں کی طرف اشارہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے مندوب کی کوششوں کی حمایت میں جنگ بندی سے متعلق اتحاد کے اقدام کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 16 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 09 مئی 2020ء شماره نمبر [15138]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]