امیر کویت: ہمیں ایک بے مثال معاشی چیلنج کا سامنا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2277036/%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%D9%88%DB%8C%D8%AA-%DB%81%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A8%DB%92-%D9%85%D8%AB%D8%A7%D9%84-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D8%B4%DB%8C-%DA%86%DB%8C%D9%84%D9%86%D8%AC-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%D8%A7-%DB%81%DB%92
امیر کویت: ہمیں ایک بے مثال معاشی چیلنج کا سامنا ہے
کل ٹیلیویژن تقریر کے دوران امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے (کے یو این اے)
کویت: «الشرق الاوسط»
TT
TT
امیر کویت: ہمیں ایک بے مثال معاشی چیلنج کا سامنا ہے
کل ٹیلیویژن تقریر کے دوران امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے (کے یو این اے)
گزشتہ روز کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے رمضان المبارک کے آخری دس دن کے شروع ہونے کے موقع پر ایک ٹیلی ویژن تقریر میں حکومت اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ایسے پروگرام کی تیاری پر کام کریں جس سے سرکاری اخراجات میں مدد مل سک اور انہوں نے حکومت کو درپیش ایک غیر معمولی معاشی چیلنج سے بھی آگاہ کیا ہے۔
شیخ صباح نے کہا کہ کل کے کویت کو ایک بہت بڑے اور بے مثال چیلنج کا سامنا ہے اور وہ اس وبا سے پیدا ہونے والے بیرونی جھٹکوں سے ہماری قومی معیشت کی حفاظت اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے، خاص طور پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے ہونے والی کمی ہے اور اثاثوں اور سرمایہ کاری کی قیمتوں میں بھی کمی کا آنا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]