"کورونا" کی وجہ سے عید کی تیاریاں سرد پڑیں

گزشتہ روز چینی صدر ژی جنپنگ کو بیجنگ میں پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے افتتاحی موقع پر پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز چینی صدر ژی جنپنگ کو بیجنگ میں پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے افتتاحی موقع پر پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

کورونا کی وبا کی وجہ سے اس سال عید الفطر کی تیاریاں سرد پر گئی ہیں جبکہ عرب اور مسلم ممالک نے کئی سخت اقدامات نافذ بھی کیے ہیں تاکہ بیماری کی نئی لہر سے بچا جا سکے۔
 
اور ہر سال کے برعکس اس سال مارکیٹیں خوشی کے مناظر سے خالی ہیں اور اسی کے ساتھ تیاریاں سرد انداز میں جاری ہیں جبکہ پوری عرب دنیا کے لاکھوں لوگ عید کی نماز ادا کرنے کے لئے اپنے گھروں میں ہی رہنے کی تیاری کر رہے ہیں اور خاندانی تقریبات کی روایات کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے اور عید الفطر کے ایام میں عرب ممالک کی اکثریت نے نقل وحرکت کے اوقات کو مزید کم کر دیا ہے اور معاشرتی فاصلاتی اقدامات اور بھی سخت کردئے ہیں۔
 
اس تناظر میں سعودی عرب نے "کوویڈ 19" وائرس سے متاثرہ لوگوں کو الیکٹرانک کنگن فراہم کرنا شروع کر دیا ہے اور گزشتہ روز وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے کہ الیکٹرانک کنگن سے نہ صرف مریضوں کی کورنٹائن کا پتہ لگے گا بلکہ اس کی بنیاد پر ایسی معیاری خدمات بھی فراہم کئے جائیں گے جن سے افراد کو زیادہ اعتماد ملے گا اور زیادہ نگہداشت بھی حاصل ہوگی۔(۔۔۔)
 
جمعہ 29 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 22 مئی 2020ء شماره نمبر [15151]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]