سرکاری نیوز ایجنسی نووستی نے ایک سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس کی تاریخ کے تعیین کے لئے رابطے جاری ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ یہ رابطے خصوصی ایلچیوں کی سطح پر ہوں گے لیکن اس نے اس تجویز کے سلسلہ میں (امریکہ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین) پر مشتمل دیگر تینوں جماعتوں کے موقف کو واضح نہیں کیا ہے۔
ماسکو نے فلسطین اور اسرائیل کے مابین ثالثی کے کردار ادا کرنے کے لئے اپنی رضامندی کا اعلان کیا ہے لیکن اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے سلسلہ میں واشنگٹن اور فلسطینی فریق کے مابین نقطہائے نظر کو قریب کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔
اسی سلسلہ میں سعودی عرب نے مغربی کنارے کی زمینوں کو ضم کرنے کے سلسلہ میں اسرائیلی اقدامات اور منصوبوں اور ان پر اسرائیلی خود مختاری عائد کرنے کے بارے میں جو بھی جاری کیا گیا ہے اس کے مسترد گئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ (...)
جمعہ 29 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 22 مئی 2020ء شماره نمبر [15151]