دونوں سفارت خانوں پر بمباری سے متعلق امریکی سوڈانی افہام وتفہیم

امریکی اسسٹنٹ سکریٹری برائے افریقی امور تبور ناگی کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
امریکی اسسٹنٹ سکریٹری برائے افریقی امور تبور ناگی کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

امریکی محکمۂ خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سنہ 1998 کے دہائی میں کینیا اور تنزانیہ کے اندر امریکی سفارت خانوں کے پر ہونے والے بم دھماکوں کے متاثرین کے معاوضے کے بارے میں سوڈانی حکومت کے ساتھ افہام وتفہیم کا معاملہ ہوا ہے۔
 
امریکی اسسٹنٹ سکریٹری برائے امور برائے افریقی امور ٹیبور ناگی نے کہا  ہے کہ سوڈان کے ساتھ ایک سمجھوتہ ہو چکا ہے لیکن انہوں نے سوڈان کی طرف سے ادا کی جانے والی رقوم کا انکشاف کرنے سے انکار کیا ہے اور انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ ان تفصیلات پر ابھی کام کیا جارہا ہے اور یہ تفصیلات عام معاہدہ کا حصہ ہوں گے۔
 
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ یقینی تعداد کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے لیکن ہم عوام کے سامنے ان نمبروں کا انکشاف نہیں کر سکتے ہیں اور ناگی نے جمعرات کے روز فون کے ذریعہ ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سوڈان کا نام دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کا معاملہ ایک ایسا معاملہ ہے جس میں امریکی انتظامیہ کی تمام شاخیں شامل ہیں اور یہ بٹن کے زور سے نہیں کیا جائے گا۔(۔۔۔)
 
ہفتہ 30 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 23 مئی 2020ء شماره نمبر [15152]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]