خادم حرمين: انسان کی خاطر ہر چیز کی قیمت کم ہے

خادم حرمين: انسان کی خاطر ہر چیز کی قیمت کم ہے
TT

خادم حرمين: انسان کی خاطر ہر چیز کی قیمت کم ہے

خادم حرمين: انسان کی خاطر ہر چیز کی قیمت کم ہے
خادم حرمين شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے "کورونا" وائرس کی وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے ملک کی صحت، فیلڈ، سیکیورٹی کیڈروں اور تمام شعبوں کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے اور اختیار کردہ ان احتیاطی تدابیر کی تعریف کی ہے جن میں سے کچھ تکلیف دہ بھی ہو سکتے ہیں لیکن یہ تدابیر ضروری بھی ہیں اور انسان کی خاطر ہر چیز کی قیمت کم تر ہے۔

وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصابی کے ذریعہ عید الفطر کے موقع پر خادم حرمين شریفین کی ایک تقریر میں اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں اور یہاں مقیم لوگوں کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں ہے اور یہ امید ہے کہ ہر شخص اس وبا کے پھیلنے کو محدود کرنے کے سلسلہ میں منظور شدہ حفاظتی اقدامات کرے گا۔(۔۔۔)
 
اتوار 01 شوال المکرم 1441 ہجرى - 24 مئی 2020ء شماره نمبر [15153]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]