پابندیوں کے باوجود پوری دنیا میں مسلمانوں نے عید منائی

کل صبح مکہ مکرمہ کے حرم میں نماز عید کی ادائگی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (مکہ مکرمہ)
کل صبح مکہ مکرمہ کے حرم میں نماز عید کی ادائگی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (مکہ مکرمہ)
TT

زمین کے مشرق ومغرب کے کونوں میں مسلمانوں نے عید الفطر کی خوشی منائی ہے اور انہوں نے "کورونا"(کوویڈ 19)  وائرس کی وبا کا سامنا کرنے کے لئے متعدد ممالک کے احتیاطی اقدامات کے درمیان نماز عید بھی ادا کی ہے۔

لاکھوں مسلمانوں نے کل صبح عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے لئے مکہ مکرمہ کی مسجد حرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کا رخ کیا ہے اور سیٹلائٹ چینلز اور ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشنوں کے ذریعہ نماز نشر بھی کی گئی ہے جبکہ منارۂ حرین کے پلیٹ فارم سے انگریزی، فرانسیسی، اردو، ملاوی اور فارسی سمیت متعدد زبانوں میں عید کے خطبے کو نشر کیا گیا ہے۔

کعبۂ شریف کا منظر بڑا ہیبت ناک دیکھنے کو ملا ہے اور مسلمانوں نے عقیدت و استحکام سے بھر پور روحانی ماحول، سلامتی اور حفاظت کے ساتھ صف میں کھڑے ہو گئے تاکہ عید کی نماز پرسکون انداز میں ادا کی جائے اور "کوڈ - 19" کی وبا کا سامنا کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے صحت کی احتیاطی تدابیر بھی اختیار کئے گئے تھے۔(۔۔۔)

پیر 02 شوال المکرم 1441 ہجرى - 25 مئی 2020ء شماره نمبر [15154]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]