کاظمی کے ساتھ ایران کی جنگ بندی کے خاتمہ کے اشارے

کاظمی کے ساتھ ایران کی جنگ بندی کے خاتمہ کے اشارے
TT

کاظمی کے ساتھ ایران کی جنگ بندی کے خاتمہ کے اشارے

کاظمی کے ساتھ ایران کی جنگ بندی کے خاتمہ کے اشارے
عراق میں ایران کی ملیشیاؤں نے پچھلے کچھ دنوں میں ریاست کے عمومی ڈھانچے اور اس کے قوانین کی خلاف ورزی کرنا شروع کر دیا ہے اور مصطفی الکاظمی کو وزیر اعظم کے طور پر قبول کرنے کے معاہدہ کے بعد  عراقی سرزمین پر واشنگٹن اور تہران کے مابین ہونے والے سمجھوتہ کا خاتمہ کر دیا ہے۔

19 مئی کو مسلح ایران نواز دھڑوں نے بغداد کے گرین زون میں کٹیوشا راکٹ داغے ہیں اور اس کے بعد ان دھڑوں کے ماننے والوں نے سعودی عرب کے سامنے الکاظمی کو شرمندہ کرنے کی واضح کوشش میں ایم بی سی چینل کے اسٹوڈیو پر بھی دھاوا بولا ہے اور اس کے علاوہ الکاظمی کے مندوب وزیر خزانہ علی عبد الامیر علاوی کے ریاض دورہ کے بعد سعودی عرب کے خلاف ایرانی دھڑوں کی "الیکٹرانک فوج" کی طرف سے شروع کی جانے والی معاندانہ مہم بھی شامل ہے۔
 
پیر 02 شوال المکرم 1441 ہجرى - 25 مئی 2020ء شماره نمبر [15154]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]