پوتن شامی فائل میں وسیع پیمانے پر اقدام کی تیاری کر رہے ہیں

گزشتہ روز شمالی شام کے تل تمر میں دو روسی اور امریکی فوجی گاڑیوں کے قریب روسی فوجی پولیس کے ایک رکن کو کھڑا دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے شام کے روسی سفیر الیگزینڈر ییفیموف کو شام کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لئے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے اور اس سلسلہ میں مبصرین کا کہنا ہے کہ پوتن شامی فائل کے سلسلہ میں وسیع تر اقدام کرنا چاہتے ہیں۔

اس فیصلے کی وجہ سے سفیر ییفیموف کو پوتن کی جانب سے دمشق میں ان روسی امور کی دیکھ بھال کرنے کے لئے بات کرنے کی اجازت مل گئی ہے جس میں حمیمیم، طرطوس اور القامشلي کے فوجی اڈے کے ساتھ ساتھ فوجی وسیاسی عزائم بھی شامل ہیں اور ماسکو نے اعلان کیا ہے کہ یہ حکمنامہ جو قانونی معلومات کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے وہ کل سے نافذ ہوگیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 03 شوال المکرم 1441 ہجرى - 26 مئی 2020ء شماره نمبر [15155]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]