ایک طرف "ریمڈیسیویر" دوا سے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں اس وائرس کا سامنا کرنے کے سلسلہ میں اچھے نتائج ظاہر ہوئے ہیں اور برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کا استعمال متاثرہ افراد کے علاج کے لئے کرے گا تو دوسری طرف عرب خلیجی ممالک نے حفاظتی بیلٹ کے ساتھ معمول کے مطابق زندگی کی طرف بتدریج واپسی کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب نے ایک ٹائم پلان کا اعلان کیا جس کے ذریعہ وہ پہلے کل سے 21 جون تک کرفیو میں نرمی لانا شروع کرے گا اور اسی کے ساتھ نماز جمعہ کے لئے مکہ مکرمہ کے مساجد کے علاوہ دیگر مساجد کو دوبارہ کھول دیا جائے گا، سرکاری شعبے کے ملازمین کے لئے جزوی واپسی کا آغاز ہوگا، اگلے اتوار سے داخلی اسفار دوبارہ شروع کر دئے جائیں گے، پھر تمام شعبوں میں کام کرنے والوں کو واپس لایا جائے گا، علاقوں کے درمیان ٹرانپورٹ بھی چالو ہو جائیں گے اور ریسٹورنٹ وعیرہ میں مقامی آڈر لئے جائیں گے لیکن اسی کے ساتھ 50 سے زیادہ افراد کے جمع ہونا ممنوع ہوگا۔(۔۔۔)
بدھ 04 شوال المکرم 1441 ہجرى - 27 مئی 2020ء شماره نمبر [15156]