ٹرمپ کی طرف سے چینیوں کے داخلہ پر پابندی اور ہانگ کانگ کے چھوٹ منسوخ

صدر ٹرمپ کو اپنے وزیر خارجہ پومپیو کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
صدر ٹرمپ کو اپنے وزیر خارجہ پومپیو کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون نافذ کرنے کے فیصلے کی وجہ سے چین کی طرف سے ہونی والی کشیدگی کے معاملہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے ان چینیوں کے داخلہ کو معطل کردیا ہے جو ان کے علاقے میں امریکی سلامتی کے لئے امکانی خطرہ بن سکتے ہیں اور اسی طرح انہوں نے ہانگ کانگ کو دی جانے والی تجارتی چھوٹ کو بھی منسوخ کرنے کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف امریکی صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اس  ادارۂ صحت کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو ختم کررہے ہیں جس پر انہوں نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز سے ہی چین کی طرف مائل ہونے کا الزام لگایا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 07 شوال المکرم 1441 ہجرى - 30 مئی 2020ء شماره نمبر [15159]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]