خرطوم نے ایتھوپیا کے قائم مقام ذمہ دار کو کیا طلب

خرطوم نے ایتھوپیا کے قائم مقام ذمہ دار  کو کیا طلب
TT

خرطوم نے ایتھوپیا کے قائم مقام ذمہ دار کو کیا طلب

خرطوم نے ایتھوپیا کے قائم مقام ذمہ دار  کو کیا طلب
گزشتہ روز سوڈانی وزارت خارجہ نے خرطوم میں ایتھوپیا کے قائم مقام ذمہ دار کو طلب کیا ہے تاکہ ایتھوپیا کی ملیشیا کے ذریعہ سوڈانی سرزمین پر حملوں کے خلاف احتجاج کیا جا سکے اور یاد رہے کہ اس حملے کے نتیجے میں سوڈانی فوج کے متعدد افسر ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور ان میں بچے بھی شامل ہیں۔

سوڈانی وزارت خارجہ میں پڑوسی ممالک کے محکمہ کے ڈائریکٹر نے ایتھوپیا کے قائم مقام ذمہ دار کو اپنی حکومت کی مذمت کے بارے میں بتایا ہے اور یہ بھی بتایا کہ یہ حملے بالکل ناقابل قبول ہیں اور یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خرطوم دونوں ممالک کے مابین سرحدی امور پر مشترکہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 08 شوال المکرم 1441 ہجرى - 31 مئی 2020ء شماره نمبر [15160]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]