تیونس میں غنوشی سے اعتماد واپس لینے کی ایک پارلیمانی کوشش

تیونس میں غنوشی سے اعتماد واپس لینے کی ایک پارلیمانی کوشش
TT

تیونس میں غنوشی سے اعتماد واپس لینے کی ایک پارلیمانی کوشش

تیونس میں غنوشی سے اعتماد واپس لینے کی ایک پارلیمانی کوشش
تین جون کو پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد غنوشی کے احتساب اور ان سے اعتماد واپس لینے کے لئے عبیر موسی کی سربراہی میں "آزاد آئینی پارٹی" کی طرف سے تیونس کی پارلیمنٹ میں ایک تحریک کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور یہ اقدام 109 اراکین پارلیمنٹ کے ووٹ کو یقینی بنا کر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس تحریک میں "تیونس ہارٹ پارٹی" کے علاوہ "نیشنل ریفارم بلاک"، "لانگ لائیو تیونس موومنٹ" اور "فیوچر بلاک" شامل ہیں اور ان چار پارلیمانی بلاک کے علاوہ "آزاد دستوری پارٹی" کے بلاک کے پاس تقریبا 82 پارلیمانی نشستیں ہیں جو ممبران پارلیمنٹ کے ایک تہائی سے زیادہ ہے اور اسی وجہ سے ان لوگوں نے قانونی طور پر غنوشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے پارلیمانی ووٹ کا مطالبہ کیا ہے اور ان سے اعتماد واپس لینے کی کوشش کی گئی ہے۔(۔۔۔)

اتوار 08 شوال المکرم 1441 ہجرى - 31 مئی 2020ء شماره نمبر [15160]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]