امریکی وزیر دفاع نے فوج کی تعیناتی سے انکار کردیا

واشنگٹن میں کانگریس کے صدر دفتر کے سامنے مظاہرین کو جارج فلائیڈ کے قتل کے سلسلہ میں اپنے انکار کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

مظاہرین سے نمٹنے کے معاملے کے سلسلہ میں وائٹ ہاؤس کے تنازعہ پر ریاستہائے متحدہ امریکہ میں سفید فام پولیس کے ذریعہ منیاپولس میں گرفتاری کے دوران گھٹن میں مبتلا ہونے والے سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی موت کے ایک ہفتہ سے زیادہ کے بعد احتجاج کے ایک نئے دن کی تیاری ہو رہی ہے۔

گزشتہ روز وزیر دفاع مارک ایسپر نے امریکی شہروں میں فوج کی تعیناتی کی اجازت دینے والے کسی قانون کی پاسداری کرنے کی مخالفت کی ہے اور یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کے بالکل برعکس ہے اور ایسپر نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میں بغاوت کے اس قانون کا سہارا لینے کی حمایت نہیں کرتا ہوں جو صدر کو امریکی شہریوں کے خلاف فوج تعینات کرنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ اس وقت کئی شہروں میں نیشنل گارڈ فورسز تعینات ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات 12 شوال المکرم 1441 ہجرى - 04 جون 2020ء شماره نمبر [15164]
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]