روس شام سے متعلق امریکہ کے ساتھ جامع بات چیت کے لئے تیار

کل سویڈا میں مظاہرین کو زیر حراست افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (سویڈا 24)

TT

گزشتہ روز ماسکو نے شام کی صورتحال پر واشنگٹن کے ساتھ جامع بات چیت کے لئے اپنی تیاری کی تصدیق کردی ہے۔

روسی نائب وزیر خارجہ سیرگئے ریابکوف نے نیو یارک میں "کونسل آف فارن ریلیشن" کے زیر اہتمام ایک ویڈیو سیمینار میں کہا ہے کہ ماسکو دونوں فریقین کے درمیان سنگین حادثات یا جھڑپوں کی روک تھام کے معاہدوں کو بہتر بنانے کے لئے امریکہ کے ساتھ توسیع شدہ بات چیت کے ساتھ فوری طور پر مشغول ہونے کے لئے تیار ہے اور انہوں نے اس سلسلہ میں شامی تجربے پر بات کرنے کی خصوصی اہمیت کی طرف اشارہ بھی کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 19 شوال المکرم 1441 ہجرى - 11 جون 2020ء شماره نمبر [15171]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]