ایک طرف اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت مغربی کنارے کی اراضی کو ضم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کی راہ ہموار کررہی ہے تو دوسری طرف اس کو روکنے کے لئے بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ماہرین نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ضم کرنے کا منصوبہ بین الاقوامی قانون کے ایک بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہے کیونکہ اس میں زبردستی زمینوں پر قبضہ کرنے کی پابندی لگائی گئی ہے اور دوسرے ممالک سے بھی اس منصوبے کی مخالفت کرنے کے لئے موثر انداز میں کام کرنے کی اپیل کی ہے۔
ساتھ ہی اسرائیلی وزارت سائنس کے عہدیداروں نے تصدیق کی کہ انہیں یوروپی یونین میں سفارت کاروں کے خط موصول ہوئے ہیں جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس منصوبہ کی وجہ سے یوروپی یونین کی طرف سے سائنسی پروگراموں کو ملنے والی مالی اعانت متاثر ہو سکتی ہے۔(۔۔۔)
بدھ 25 شوال المکرم 1441 ہجرى - 17 جون 2020ء شماره نمبر [15178]